: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: اللہ تعالیٰ اپنے بندے کی توبہ اس کے مرنے سے پہلے پہلے تک قبول فرماتا ہیں (چنانچہ بندے کو مایوس نہ ہونا چاہئے)۔ (حضرت عبداللہ بن عمرؓ۔ ترمذی شریف)
سعودی،25اگسٹ(ایجنسی) سعودی عرب کے دورے پر گئے ہوئے امریکی وزیر خارجہ جان کیری نے آج شاہ سلمان کے ساتھ ساتھ ملک کے طاقتور نائب ولی عہد پرنس محمد بن سلمان کے ساتھ بھی ملاقات کی ہے۔ اس دوران یمن تنازعے
کے خاتمے اور متحارب فریقوں کے درمیان امن بات چیت کی بحالی پر بھی تبادلہٴ خیال کیا گیا۔ ایک سینیئر امریکی عہدیدار نے خلیجی عرب ملکوں کے نمائندوں کے ساتھ کیری کی ملاقات سے پہلے کہا کہ کیری اُنہیں شام میں امریکی روسی اشتراکِ عمل کی تفصیلات سے بھی آگاہ کریں گے۔